پاکستان: امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ نے دورہ کیا۔ حرم عسکریین علیہما السلام کی جانب سے صوبہ صلاح الدین میں نوجوانوں کے لیے ثقافتی کیمپ کا انعقاد حرم امام علی علیہ السلام کی لائبریری علم و دانش کا گراں قدر منبع پاکستان: حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ شہادتِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے برآمد مرکزی جلوس میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ العالی کی شرکت دوحہ میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید کی ملاقات ایّامِ فاطمہؑ کی مناسبت سے نجفِ اشرف کی فضا غم و اندوہ میں ڈوب گئی مرکز بینہ کے زیرِ اہتمام معاشرے پر غیر اخلاقی مواد کے اثرات کے موضوع پر آگاہی ورکشاپ جامعہ الکوثر اسلام آباد کی لائبریری کی تصویری جھلکیاں مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے کا بصرہ میں ثقلین اسپتال میں مفت علاج کی مدت میں توسیع کا حکم

دوحہ میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید کی ملاقات

2025-11-05 10:01

دوحہ (پریس ریلیز): صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے جمہوریہ عراق کے صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال رشید نے منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سماجی ترقی کے لیے منعقدہ دوسرے عالمی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی

ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو کرتے ہوئے، فریقین نے کاروباری روابط کے فروغ اور ویزہ سہولتوں میں بہتری کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا

صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی زائرین کے لیے سہولتوں کی فراہمی میں عراقی حکومت کے تعاون کو سراہا اور عراق میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کے پل کا کام کر رہی ہے

عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید نے صدرِ پاکستان کو عراق کے دورے کی دعوت دی، جسے صدر آصف علی زرداری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں عراقی پارلیمانی انتخابات کے فوراً بعد عراق کا دورہ کریں گے

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور اعلیٰ سطح کے باقاعدہ روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : صدر مملکت

العودة إلى الأعلى