مرجعِ اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی (دام ظلہ الوارف) اور متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کی ڈاکٹر محمد طاہر کامل ابو رغیف الموسوی سے ملاقات

2025-03-03 12:31

مرجعِ اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی (دام ظلہ الوارف) نے عراقی نژاد برطانوی ڈاکٹر محمد طاہر کامل ابو رغیف الموسوی کا نجفِ اشرف میں خیرمقدم کیا

ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد طاہر نے غزہ کے جنگ زدہ علاقے میں صحت اور طبی سہولیات کی ابتر صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مرجعِ اعلیٰ دام ظلہ الوارف نے دکھی انسانیت کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا، نیز ان کی مزید کامیابی اور توفیقات کے لیے دعا فرمائی۔

جبکہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی سے کربلا معلی میں ملاقات ہوئی، جہاں انسانی حالات اور فلسطینی عوام کو مدد فراہم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد طاہر نے بتایا کہ یہ ان کی پہلی بار کربلا معلی آمد ہے اور انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے اس زیارت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام صرف ایک مذہبی مرکز نہیں بلکہ یہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے تعلیمی اور طبی خدمات پیش کرنے میں منفرد مقام حاصل کرتا ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى