عراق میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا: دفترِ سید سیستانی (دام ظلہ الوارف) کا اعلان
2025-02-28 15:21
کربلاء ٹوڈے کے مطابق، نجفِ اشرف میں مرجعِ دینی اعلیٰ کے مرکزی دفتر سے اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
لہٰذا بروز ہفتہ، 1 مارچ 30 شعبان 1446 ہجری ہوگا، اور اتوار، 2 مارچ 2025ء کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہو گی
اسی طرح، پاکستان میں بھی رؤیتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا، جہاں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
علاوہ ازیں، نجفِ اشرف میں مرجعِ دینی اعلیٰ، آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
لہذا شہادتِ امام المتقین، امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام 22 مارچ کو ہوگی۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ وہ اس مقدس مہینے کو عراق اور پوری دنیا کے لیے خیر و برکت، امن و سلامتی سے بھر دے۔ بیشک، وہی دعاؤں کو سننے اور قبول کرنے والا ہے۔