بصرہ میں بین الاقوامی کتاب میلہ "شناشیل البصرہ" میں عتبہ حسینیہ کی شرکت
بصرہ میں منعقدہ پہلے بین الاقوامی کتاب میلہ "شناشیل البصرہ" میں حرم امام حسین علیہ السلام نے اپنی جدید اشاعتوں کے ساتھ خصوصی شرکت کی ہے
حرم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت شعبہ سٹال نے اعلان کیا ہے کہ وہ بصرہ کے شہر کے وسط میں شارع کورنیش پر جمہوریہ اسلامی ایران کے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام منعقدہ اس کتاب میلے میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہا ہے۔
شعبہ نمائش کے سربراہ سید علی ماميثہ نے کربلاء بین الاقوامی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس اہم ثقافتی اور علمی میلے میں شرکت عتبہ حسینیہ کی جانب سے ملکی و بین الاقوامی کتاب میلوں میں باقاعدہ شرکت کا تسلسل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد کتاب بینی اور مطالعے کے کلچر کو فروغ دینا اور حرم امام حسین علیہ السلام کے علمی و ثقافتی اثاثوں کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔
میلے میں پیش کی جانے والی تمام مطبوعات حرم کی تحقیقاتی کاوشوں پر مبنی ہیں اور مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ شعبہ بک سٹال، حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا سنٹر کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جو مختلف اسلامی و قومی مناسبتوں پر حرم کی مطبوعات کی نمائش کرتا ہے۔
اس کی سرگرمیاں عراق کے دیگر صوبوں کے ساتھ ایران، لبنان اور دیگر ممالک تک بھی پھیل چکی ہیں۔ اس شرکت کا بنیادی مقصد اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو فروغ دینا اور حرم کے علمی و فکری پہلوؤں کو نئی نسل، تعلیمی اداروں اور علمی حلقوں میں متعارف کروانا ہے۔
ابو علی