کربلا : چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی مہم اختتام پذیر
حرم امام حسین علیہ السلام میں ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ منسلک خصوصی ہسپتال سیدہ خدیجہ سلام اللہ علیہا میں بریسٹ ٹیومر سنٹر نے چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے مفت آگاہی مہم کا اختتام کیا
مرکز کے انچارج ڈاکٹر حیدر تمیمی نے کہا کہ یہ مفت اقدام سیدہ خدیجہ سلام اللہ علیہا ہسپتال برائے خواتین کے بریسٹ ٹیومر سنٹر میں شروع کیا گیا تھا، جو کہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی سے منسلک ہے حرم امام حسین علیہ السلام میں جوکہ اختتام پذیر ہوا، اس کا مقصد خواتین کی صحت کو بڑھانا اور اس بیماری سے متعلق صحت کے خطرات سے بچانا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر کے پورے مہینے میں، چھاتی کی رسولیوں اور مہلک بیماریوں کے بارے میں آگاہی کے ذریعے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کا طور طریقہ ہے، جو بیماریاں اکثر اوقات خاموشی سے شروع ہوتی ہیں، اور ہم ہمیشہ بغیر کسی مسئلہ یا شکایت کے جلد معائنہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اس بیماری سے نجات پانے اور اس سے بچنے کے بارے میں بہت سے تعلیمی سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کیئے گئے ہیں۔ اور (700) سے زائد اس بیماری سے وابستہ ٹیسٹ کرنے کیلئے جنہیں حرم امام حسین علیہ السلام کی یونیورسٹیوں اور کربلا یونیورسٹی کے درمیان تقسیم کیا گیا، اس کے علاوہ امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر سے منسلک کمپنیوں کے درمیان بھی ان کو تقسیم کیا گیا۔
اور نجی کمپنیاں، ایک موبائل الٹراساؤنڈ ڈیوائس کے ذریعے اور کچھ کیسز کا پتہ چلا انہیں ضروری خدمات فراہم کی گئیں۔
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس زمرے کی خواتین کو فراہم کی جانے والی ان تمام خدمات کے اخراجات حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے کیئے گئے ہیں۔
مشھدی