اھلبیت (ع) فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام استنبول میں خواتین کی جانب سے لبنانی عوام کی امداد کے لیے ایک خیراتی بازار کا انعقاد

2024-11-05 08:14

استنبول میں آلِ بیت علیہم السلام فاؤنڈیشن کے زیرِ سرپرستی چلنے والے مرکز "المرأۃ العالمة" نے ایک خیراتی بازار کا انعقاد کیا جس کی آمدنی لبنانی عوام کی امداد کے لیے مختص کی گئی ہے جو کہ اس وقت صیہونی ریاست کے وحشیانہ حملوں اور بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔

آلِ بیت فاؤنڈیشن کے قریب لگے اس بازار میں ہاتھ سے تیار کی گئی اشیاء کو خواتین نے فروخت کے لیے پیش کیا جبکہ دیگر خواتین نے گھریلو سامان اور فرنیچر بھی عطیہ کیا تاکہ لبنانی عوام کے بے گھر افراد کے لیے مالی امداد جمع کی جا سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "مرکز المرأۃ الحکیمہ" آلِ بیت علیہم السلام فاؤنڈیشن کے مختلف شعبوں میں سے ایک ہے، جو استنبول میں مرجع دینی اعلی، نجف اشرف کے زیرِ انتظام کام کرتا ہے اور اہل بیت کی ولادت و شہادت کی مناسبات سے خواتین کے لیے دینی و ثقافتی

پروگرام منعقد کیا جاتا ہے تاکہ انہی کی سیرت طیبہ پر چل سکیں

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى