وارث الانبیاء یونیورسٹی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کا نیا باب، تعلیمی و تحقیقی شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم
2024-10-31 10:29
وارث الانبیاء علیہم السلام یونیورسٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حالیہ دنوں میں برطانیہ کی مختلف نامور یونیورسٹیوں، جن میں کنگسٹن یونیورسٹی اور ایسٹن یونیورسٹی شامل ہیں، کا دورہ کیا
کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اس دورے کا مقصد تعلیمی اور تحقیقی میدان میں تعاون کو فروغ دینا اور تجربات کا تبادلہ کرنا تھا۔
یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے علمی امور، پروفیسر ڈاکٹر واقد موسوی نے بتایا کہ اس دورے میں دونوں یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، جس میں تعلیمی تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے طلباء کی ضروریات کے مطابق تعلیمی پروگرامز کو مزید فعال بنانے اور تحقیق کے میدان میں جامع پیشرفت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر واقد موسوی نے مزید وضاحت کی کہ اس دورے کے دوران نئی تحقیقاتی حکمت عملیوں پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں خصوصاً سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں ترقی یافتہ پروگرامز کا آغاز کرنے پر اتفاق ہوا۔
ابو علی