بیروت :حرم امام حسین علیہ السلام کا شعبہء صحت اور میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کا مشن لبنانی عوام کو اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں
حرم امام حسین علیہ السلام پر صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کا شعبہ مصیبت زدہ لبنانی بھائیوں کو طبی اور صحت کی خدمات فراہم کر رہا ہے
حرم امام حسین علیہ السلام میں ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے میڈیا ڈائریکٹر پروفیسر علی الحسینی نے کربلا انٹرنیشنل ایجنسی کو بتایا کہ "بیروت میں حرم حسین علیہ السلام سے منسلک طبی امدادی مشن زندگی بچانے والے طبی آلات اور ادویات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور لبنان میں واقع ہسپتالوں،اداروں اور ہنگامی مراکز کو ادویات فراھم کی جا رہی ہیں
انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم ریسکیو اور ہنگامی کوششوں کو مضبوط بنانے میں حصہ لینے کے لیے ایمبولینسیں تیار کیں اور بے گھر ہونے والے افراد کے مراکز کے بہت سے امور میں شامل ہوئے تاکہ مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا جا سکے اور خطرناک کیسز کو ملک میں منتقل کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں عراق کو طبی انخلاء کی پہلی کھیپ ملی۔ لاعلاج کیسز، جیسا کہ ہماری ٹیموں نے ہیلتھ اتھارٹی سے منسلک ہسپتالوں میں آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ "یہ کوششیں حرمین شریفین ( حرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت ابو الفضل عباس علیہ السلام) کی خواہش کے دائرہ کار میں آتی ہیں تاکہ برادر لبنانی عوام کو مرجعیت علیا کی ہدایات کے جواب میں ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے
اس دردناک آزمائش میں اور صہیونی ہستی کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں لبنانی عوام کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے مرجعیت علیا (حضرت آیۃ اللّٰہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ)کی ھدایات پر عمل جاری ہے
المشھدی