انسانی ہمدردی کی بنیاد پر، کربلا ہوٹلز ایسوسی ایشن نے لبنانی خاندانوں کی میزبانی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

2024-09-26 08:24

کربلا میں ہوٹلوں اور سیاحتی ریسٹورنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیم اسرائیلی وحشیانہ جارحیت سے متاثرہ لبنانی فیملیز کی رہائش اور ان کے استقبال کے لیے اپنی طرف سے تیاری کا اعلان کردیا ہے۔

کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ "لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر جنہیں سفاک صہیونی ریاست شدید حملے کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

اور ضمیر اور برادرانہ فرض کی پکار کی تعمیل میں مرجعیت علیا آیۃ اللّٰہ العظمیٰ سماحۃ السید علی الحسینی السیستانی کی خصوصی ہدایات پر کربلا میں ہوٹلوں اور سیاحتی ریسٹورینٹز کی ایسوسی ایشن کی سربراہی میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔

انسانی حقوق کے مشیر محمد صادق الحر کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ایسوسی ایشن نے میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا کہ وحشیانہ جارحیت سے متاثرہ لبنانی فیملیز کی رہائش کے لیے اپنی مکمل کوشش کی جائے گی، اور انسانی بحران کے دوران لبنانی خاندانوں کی مکمل میزبانی کرنے کا بیڑا اٹھایا جائے گا، اور ان کے ساتھ ہم آہنگی کا کام کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام مدد اور دیکھ بھال کے بہترین ذرائع فراہم کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ"ایسوسی ایشن عراقی اور لبنانی عوام کے درمیان بھائی چارے کے مضبوط بندھن پر زور دیتی ہے، اور اس اقدام کو مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے اور حق کا دفاع کرنے کو انسانی اور مذہبی فریضہ کا حصہ سمجھتی ہے۔

المشھدی

العودة إلى الأعلى