پاکستان: مؤسسہ امام حسین علیہ السلام برائے مکالمہ و فروغ امن کی جانب سے جشنِ ولادتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
عتبہ حسینیہ مقدسہ سے وابستہ مؤسسہ امام حسین علیہ السلام برائے مکالمہ و فروغ امن نے پاکستان میں پیغمبر اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ولادت کے موقع پر ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا، جس میں 350 سے زائد شخصیات نے شرکت کی
اس موقع پر مؤسسہ کے ڈائریکٹر، احسان صالح حکیم نے بتایا کہ "یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں اس نوعیت کا جشن منعقد ہوا، جس میں مختلف اسلامی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ حکومتی اور سفارتی شخصیات، بشمول عراقی سفیر، نے شرکت کی
انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء نے اپنے خطابات میں پاکستان میں مختلف مسالک کے درمیان پرامن باہمی بقاء، مکالمے اور وسیع النظری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور نفرت و ظلم کو مسترد کرنے کی اپیل کی۔
احسان حکیم نے وضاحت کی کہ کچھ خطابات میں فلسطینی عوام پر صہیونی قبضے کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کا تذکرہ بھی کیا گیا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ ظلم کا خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ عتبہ حسینیہ مقدسہ اور پاکستان میں عراقی سفارت خانے کے تعاون سے اس جشن کے انعقاد میں پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا گیا اور اس بابرکت موقع کے احیاء میں یہ تعاون کلیدی حیثیت رکھتا تھا۔
ابو علی