دار الوارث پرنٹنگ پریس اربعین حسینی کے موقع پر لی گئی تصاویر شائع کرے گا

2024-09-19 06:52

دار الوارث پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ ہاؤس عتبہ حسینیہ مقدسہ سے منسلک ہے۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراقی فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کی جانب سے زیارتِ اربعین اور زیارتِ شعبانیہ کے دوران لی گئی تصاویر کو شائع کرے گا

دار الوارث کے شعبہ تعلقات و اطلاعات کے سربراہ حیدر جبار نے کہا کہ یہ اقدام ثقافتی اور تاریخی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے دار الوارث پرنٹنگ پریس کی ایک کاوش ہے، جو حرم امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حرم امام حسین علیہ السلام مختلف ثقافتی، علمی اور مذہبی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے جیسے تعلیمی نصاب کی اشاعت، تعارفی پوسٹرز، ثقافتی و فکری کتابچوں کی اشاعت، اور بالخصوص زیاراتِ کربلاء جیسے نیمہ شعبانیہ، عاشوراء اور زیارتِ اربعین کو فروغ دینا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرنٹنگ پریس اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مواد کو جدید ترین مشینوں اور معیاری کاغذ کو استعمال کر کے شائع کیا جائے۔

یہ پبلشنگ ہاؤس عالمی معیار کے مطابق کام کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے بہترین پرنٹنگ پریسز میں شمار ہوتا ہے۔

العودة إلى الأعلى