عراق کا فوجی طیارہ طبی امدادی سامان لے کر لبنان پہنچ گیا
2024-09-18 13:23
بغداد :عراق کا فوجی طیارہ اسرائیلی حملے سے متاثر ہونیوالےلبنانیوں کیلئے 15 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ ہو گیا ہے۔
لبنان کے وزیر صحت، فراس ابیض نے بیروت ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عراق سے 15 ٹن ادویات اور طبی سامان موصول ہوا ہے اور ہم مزید 70 ٹن امداد کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عراقی طبی امدادی سامان کے ساتھ ساتھ 20 ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ بھی پہنچ گیا ہے۔
طیارہ 30 زخمی افراد کو منتقل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
لبنانی حکومت کی جانب سے وزیر صحت نے عراقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عراق نے ہمیشہ لبنان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہسپتالوں میں اب تک آنے والے زخمیوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
لبنان کو موصول ہونے والی یہ عراقی طبی امداد اسرائیلی سائبر حملے کے بعد پہلی امدادی کھیپ ہے