کربلا: السبطین اکیڈمی کی ایک نئی بیج فارغ التحصیل
حرم امام حسین ع کے زیر انتظام السبطین اکیڈمی برائے آٹزم نے بچوں کی ایک اور بیج کو فارغ التحصیل کیا جو آٹزم کی مرض کا شکار ہیں
اکیڈمی کی جانب سے تیار کئے گئے پروگراموں کے مطابق ان بچوں کی تربیت کرنے کے بعد فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔
اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شذی العوادی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں بتایا کہ اس بیج میں 30 لڑکے اور لڑکیاں اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوئے اور انہیں ان کے مرض اور ذہنی لیول کے مطابق اکیڈمی سے منسلک خصوصی کلاسوں میں تقسیم کیا گیا جو حرم امام حسین علیہ السلام کے ماتحت الوارث ایجوکیشنل گروپ، یا ان کے جغرافیائی علاقے کے مطابق باقاعدہ سکول کہ اندر ہی اندر بنائی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو ان حالات کے مطابق پڑھائی اور ٹرمنٹ کرتے ہیں۔ اور ان کے کئی ٹیسٹ کیے گئے تاکہ وہ دوسرے مراحل پر جا سکیں
ایک بچے کی والدہ زینب علی حسین نے اپنے بچے کی فارغ التحصیل ہوئے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "یہ ایک ناقابل بیان احساس ہے، میرے بچے کی حالت اپ بہتر ہو رہی ہے، اس لیے میں حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبدالمہدی الکربلائی، اور اکیڈمی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور اساتذہ کا جنہوں نے بچوں کے لیے اپنی قابلِ تحسین کوششیں کی ہیں تاکہ وہ بچے بہترین حالت میں رہیں اور معاشرے کے بہتر فرد بن سکیں۔
مشھدی