دیوانیہ میں طلبہ کی ثقافتی آگاہی کے لیے پہلا تربیتی فورم
2024-09-12 08:59
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امور دینیہ کے زیرِ انتظام شعبۂ فکری و ثقافتی سرگرمیوں نے صوبہ ديوانيہ کے محکمہ تعلیم کے تعاون سے پہلا ثقافتی تربیتی فورم منعقد کیا
شعبہ کے سربراہ شیخ رمضان السعيدی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس فورم کے انعقاد کا مقصد ديوانيہ کے طلبہ کے ثقافتی شعور کو فروغ دینا اور تعلیمی اداروں میں ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے طلبہ کے نظریات کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم کا مقصد ان مسائل کی نشاندہی کرنا تھا جن کا سامنا طلبہ کو اسکولوں میں ہوتا ہے، تاکہ ان کا سدباب کیا جا سکے اور نئی نسل کو ہماری تہذیب و ثقافت سے بہتر طور پر آگاہی حاصل ہو۔