عراق ملک گیر انسداد پولیو کی مہم میں سر فہرست
انسداد پولیو مہم کے ترجیحی ممالک میں عراق نے پولیو کے خاتمے کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے، جس کا مقصد اس مہلک بیماری سے ملک کو نجات دلانا ہے۔
عراقی وزارتِ صحت کے زیر اہتمام محکمۂ صحتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل، ریاض حلفی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کا عمل مکمل کرنا عراق کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے ایک عظیم کارنامہ ہے۔
یہ کامیابی ہمیں مضبوط عزم، مناسب وسائل اور عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی وجہ سےملی ہےجو کہ کبھی ناممکن لگتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی کامیابی دیگر ممالک کے لیے ایک قابل تقلید عمل ہے کیونکہ عراق نے مشکل حالات اور بڑے چیلنجز کے باوجود عوامی صحت کے اہداف کو حاصل کیا ہے۔
عراقی وزارتِ صحت عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے، اپنی کامیابیوں کو دستاویزی شکل میں، دینے کے لئے کوشاں ہے تاکہ عوامی صحت کے مستقبل کے منصوبوں میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ عراق پولیو کے خاتمے کے عمل کو مکمل کرنے والے اولین ترجیحی ممالک میں شامل ہے اور وہ اس تاریخی کامیابی کے فوائد سے مستفید ہو رہا ہے۔ عراق کا پولیو پروگرام اب مقامی فنڈنگ کے ذریعے مستحکم ہو چکا ہے، جو عوامی صحت کے اہداف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مزید برآں گذشتہ ماہ عراق کی کامیابی کو مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں کامیاب مثال کے طور پر دو بین الاقوامی تقریبات میں اجاگر کیا گیا۔ ایک قاہرہ میں وسیع حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب تھی، اور دوسری جنیوا میں آزاد مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس تھا۔
عراق میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اور اس مشن کے سربراہ، جارج کی زربو نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے عمل کی تکمیل عراق کے صحتی حکام کے پولیو سے پاک مستقبل کے لیے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ صرف پولیو کے خلاف فتح نہیں ہے بلکہ ہر عراقی بچے کے لیے بہتر زندگی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "عراق نے 50,000 سے زائد ایسے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جنہوں نے اب تک کوئی ویکسین نہیں لی تھی، یہ کامیابی نہ صرف پولیو کے خلاف فتح ہے بلکہ عراق کی مجموعی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا ثبوت بھی ہے۔ ویکسینیشن پروگرام نے عوامی صحت کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پانچ سال سے کم عمر بچوں میں اموات کی شرح کو کم کیا ہے۔ 2023 میں عراق کے وسیع حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام نے 11,034 اموات کو روکا اور توقع ہے کہ 2024 کے آخر تک مزید 11,663 اموات کو روکا جا سکے گا