امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر سامراء میں انتظامات مکمل

2024-09-10 09:43

تاجدار امامت کے گیارویں ستارے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے 8 ربیع الاول کو دنیا بھر سے سامراء آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے حرم عسکرین کی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں

عتبہ عسکریین میں چیف سکیورٹی آفیسر حاج ماجد خزرجی، نے ایک بیان میں کہا کہ حفاظتی انتظامات کے لئے چاق وچوبند رضا کار کی ایک ٹیم معین کردی گئی ہے جس کا کام آنے والے زائرین کی معلومات اکٹھا کرنا اور الیکٹرانک آلات سے ان کی نگرانی کرنا ہے۔

مزید برآں حرم کے قریب موجود چیک پوسٹ پر تلاشی لینا بھی شامل ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام تر سکیورٹی انتظامات سامراء کی لوکل انتظامیہ ،سیکورٹی فورسسز کے آفیسرز اور حشد شعبی کی آپریشنز کمانڈ، اور دیگرعتبات عالیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کیے جا رہے ہیں تاکہ زائرین بغیر کسی پریشانی اور مشکل کے مراسم عزا ادا کر سکیں۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى