وزارت ٹرانسپورٹ کا بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک پپلیک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ
2024-08-29 14:00
وزیر ٹرانسپورٹ نے بروز منگل امام حسین علیہ السلام کی زیارت اربعین کے لئے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے خاطر بغداد مختلف علاقوں سے ائرپورٹ تک بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ مسافروں کو آنے جانے میں آسانی ہو
وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان میثم الصافی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وزارت ٹرانسپورٹ نے جنرل کمپنی کے ذریعے اربعین کی زیارت کے بعد واپس جانے والے مسافروں کی سہولت کے خاطر بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے تک مختلف علاقوں سے بڑے پیمانے پر آمد و رفت کے لئے سروس کو شروع کرنے کے لیے طریقہ کار کو وضع کر دیا ہے مسافروں اور وفود کے لیے۔
واضح رہے یہ سروس وزیر ٹرانسپورٹ کی براہ راست رہنمائی سے ہو رہا ہے
تاہم مسافرین اور شہریوں کو اپنی مرضی سے ذاتی گاڑی میں بھی انے جانے کی سہولیات میسر ہوگی
مزید برآں کہ وہ مسافر حضرات جو بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک حکومتی بسوں میں آیا جایا کرئنگے ان سے معمولی رقم لیا جائے گا