مدینہ زائرین سید الاوصیا کی جانب سے اربعین کے زواروں کی خدمت

2024-08-28 08:21

بغداد-کربلا روڈ پر واقع حرم مطہر امام حسین علیہ السلام کے ساتھ منسلک مدینۃ الزائرین سید الاوصیاء نے اربعین کی زیارت کے دوران زائرین کے قیام وطعام کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں اپنے حتمی اعداد وشمار جاری کئے

مدینہ زائرین کے شعبہ پپلیک ریلیشنز کے سربراہ، عامر النصراوی نے کہا کہ،

ہم نے دس صفر سے خصوصی سروس پلان پر عمل درآمد شروع کیا، جس کے تحت مدینہ زائرین کے باہر اور اندر ڈاینگ ہال میں ایک وقت میں 36,000 سے زائد کھانے کے بکس زائرین میں تقسیم کئے جبکہ روزانہ تین ٹائم میں تقریبا 90,000 سے زیادہ کھانے کے بکس تقسیم کیا جاتا تھا

اس کے علاوہ جوس کے ستر ھزار سے زائد ڈبے ہر روز تقسیم کیے جاتے رہے۔

انہوں نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ زائرین میں موجود بڑے بڑے ہالز میں زائرین کی آرام اور رات کے قیام کے لئے سہولیات فراہم کی گئی جس میں روزانہ ہزاروں زائرین ارام کرتے تھے

انہوں نے مزید کہ محکمہ صحت کربلا کے تعاون سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں 125 سے زیادہ میڈیکل کے عملوں نے حصہ لیا اس کے ساتھ ایک فارمیسی اور دندان سازی ( ڈینٹل ڈاکٹروں) کے طبی شعبوں کے علاوہ مشورے بھی شامل تھے۔ اور سروس نرسز بھی اس کام میں شامل تھیں

ایک اور انسانی خدمت کو بیان کرتے ہوئے ، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ گمشدہ افراد کے مرکز کی کوششوں سے بغداد روڈ کربلا میں 475 سے زائد گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملایا گیا

اس کے علاوہ مفت کال کی سہولت دینے پر 12,000 سے زیادہ بیرونی اور اندرونی مواصلات کے لیے اندرونی اور بیرونی رابطے (کالیں) کی گئیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى