زیارت اربعین کا انتہائی کامیابی سے اختتام
حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل نے خدام کی خدمات کو سراہتے ہوئے زیارت اربعین کو انتظامی حوالے سے کامیاب قرار دیا ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل، جناب حسن رشید عبائجی نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر کربلاء آنے والے زائرین کرام کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ یہ زائرین امام علیہ السلام کی زیارت کے لیے سفر کی مشکلات اور گرمی کو برداشت کر کے کربلاء تشریف لائے ہیں۔
جناب عبائجی نے ان حسینی مواکب اور ماتمی دستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کامیابی سے تمام مراسم عزاداری کو انجام دیا اور بغیر کسی مشکل کے اختتام کو پہنچایا۔
سیکرٹری جنرل حرم امام حسین علیہ السلام نے خصوصی طور پر حرم کے تمام خادموں رضاکاروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زیارت اربعین کی رسومات کو منظم انداز میں دن رات ایک کر کے بڑی محنت کے ساتھ کامیاب بنایا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کے سامنے فخر سے کہ سکتے ہیں کہ ہم نے کروڑوں لوگوں کا اجتماع کیسے منظم انداز سے کیا اور دنیا کو بتائیں گے کہ ہم نے کس طرح ان تمام چیزوں کو مینیج کیا۔