عراقی ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق اربعین حسینی کے موقع پر نصف بلین کالیں کی گئیں
عراقی میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے اتوار کو پریس ریلیز میں بتایا کہ اربعین حسینی کے دوران دنیا بھر سے آنے والے لوگوں نے اپنوں سے نصف بلین سے زائد مرتبہ رابطہ کیا۔
کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سنٹرل آپریشن روم میں اول صفر سے 20 صفر تک نجف ،کربلاء ،کاظمین اور سامراء میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کرام کی 475,561,955 کالز ریکاڈ کی گئیں ہیں۔
جبکہ کربلا میں کی جانے والی کالز کی تعداد یہ ہے۔14,531,174
کربلاء سے لوکل کالز کی تعداد269،179،348 ہے
جبکہ انٹرنیشنل کالز کی تعداد14،531،174 ہے۔
ان لوگوں نے اپنوں سے رابطہ کیا۔ اس کے علاوہ مختلف پلیٹ فارم سے مجموعی طور پر 185,642,568 میسجز کا تبادلہ کیا گیا۔
مزید بر آں اسی دوراں زائرین کرام نے ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے 24,379,126 ملین ڈیٹا کی منتقلی کی جس میں مجموعی طور پر 23,122 ہزار ٹیرا بائٹس استعمال ہوا ہے جس میں سے 13,784 ہزار ٹیرا بائٹس کربلاء میں استعمال کیا گیا۔
کمونیکشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 550 افراد پر مشتمل ٹیم نے کربلاء میں موبائل فون نیٹ ورک کی خدمات اور فریکوئنسی سپیکٹرم ٹریکنگ کے معیار کی جانچ پڑتال کے لیے 11,624 ہزار ٹیسٹ کیے جن میں سے 5231 ہزار ٹیسٹ کربلاء میں ہوئے۔