چہلم امام حسین ع کے لئے کربلاء انے والے زائرین کی تعداد کے حوالے سے اہم خبر
2024-08-25 11:25
حرم باب الحوائج حضرت عباس ع کے اعلان کے مطابق 2کڑور 14 لاکھ 80ہزار سے زائد عزادروں کی کربلائے معلی میں حریت پسندوں کے امام سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور شہنشاہ وفا عباس علمدار کے روضے پر حاضری دی ،
روضہ مبارک حضرت عباس ع نے آج بروز اتوار 20 صفر الخیر 1446 ہجری) بمطابق (25 اگست 2024) کو ایک پریس ریلیز میں اس سال اربعین امام حسین ع کے موقع پر کربلا آنے والے زائرین کی تعداد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے مختلف رنگ و نسل کے 21 ملین 2 لاکھ 80 ہزار 525 زائرین اربعین میں شرکت کے لیے کربلا آئے اور امام حسین ع اور حضرت عباس ع کی بارگاہ میں حاضری دی۔
واضح رہے یہ اعداد و شمار کربلا کے داخلی مرکزی راستوں پر نصب الیکٹرانک جدید کیمروں کی مدد سے کی گئی ہے اور یہ ایک مضبوط تعداد ہے کیونکہ اس سال اے آئی کا بھی استعمال کیا ہے