نائیجیریا کے اسلامی رہنما، شیخ ابراہیم زکزاکی کی اربعین حسینی واک میں شرکت

2024-08-25 05:59

چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے نجف سے کربلا پیدل آنے والے لاکھوں زواروں کے ساتھ شیخ زکزاکی نے بھی واک کی۔

ہر سال اربعین امام حسین ع کے موقع پر دنیا بھر سے مختلف مذاہب کے ماننے والے حریت پسند رہنما اس واک میں شریک ہونے کے لئے عراق آتے ہیں اور نجف سے کربلا پیدل چلتے ہیں۔

شیخ زکزاکی پیر 19 اگست 2024 کو عراق پہنچے تو حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس کے بعد نائیجیریا کے شیعہ رہنما نجف اشرف تشریف لے گئے اور امام امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی زیارت کرنے کے بعد پیدل کربلاء کی جانب گامزن ہوئے تو لاکھوں عقیدت مندوں فالورز اور اصحاب مواکب نے انکا شاندار استقبال کیا۔

آپ نائجیریا میں اسلامی تحریک کی پاداش میں کئی سال قید و صعوبتوں کی زندگی گزارنے اور تبلیغ دین میں اپنے اولاد کی قربانیوں کی وجہ سے عالم تشیع میں معروف عالم دین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

آپ نے اس روحانی سفر کے دوران اپنے پیروکاروں سے خطاب بھی کیا اور انہوں نے اس واقعہ کربلاء کی تاریخی اور روحانی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالی اور اپنی تحریک کے لئے امام حسین علیہ السلام کو مشعل راہ قرار دیا ۔

العودة إلى الأعلى