حسین سب کا :مشی کے دوران بچوں کے لئے خصوصی پروگرام کا انعقاد

2024-08-24 13:13

حرم امام حسین ع کے زیر اہتمام شعبہ توجیہ و ارشاد برائے خاندان کے میڈیا کی ٹیم نے بچوں کے لیے ایک خوبصورت پروگرام حسین سب کا کے عنوان سے بابل کی جانب سے کربلاء آنے والے زائرین کے راستے پر شروع کر دیا ہے۔

اس شعبہ میں میڈیا و تعلقات عامہ کے سربراہ میثم عبود ابراہیم نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ پروگرام خاص طور پر 18 سال سے کم عمرکے بچوں کو ڈیزائن کیا گیا ہے جو اربعین حسینی کے لئے کربلا کی جانب پیدل چل کر ارہا ہے

اس پروگرام میں بچوں کو اربعین کے موقع پر مختلف بروشرز و لیٹیچر اور تصاویر کے ذریعے نصیحتیں اور ہدایات دی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں بچوں کو تصاویر دی جاتی ہیں تاکہ وہ انہیں کلر کریں، اور پھر ان سے اس تصویر کے متعلق سوالات پوچھے جاتے ہیں اور بچوں کو انہی تصاویر کے زریعے اخلاقی تعلیم دی جاتی ہے جن میں صفائی کی اہمیت بڑوں کا احترام ، دوسروں کی مدد کرنا ،اہل البیت ع کی محبت اور امام حسین ؑ کی زیارات کے آداب سیکھائے جاتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کو خاندانوں اور بچوں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی ہے، اور انہوں نے اس منفرد پروگرام کے لیے عتبة حسینیہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جو بچوں کی صحیح تربیت اور نشوونما کے لیے ایسے اقدامات کرتی ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى