ہیومن ریسورسز اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام کربلا کے راستے میں ثقافتی سرگرمیاں

2024-08-24 13:05

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے ہیومن ریسورسز اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے زائرین ابا عبداللہ الحسین ع کے لئے فکری، ثقافتی اور آگاہی مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جناب فتحی صکبان نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہمارا شعبہ بابل کربلا کے راستے اور کربلا کے مرکزی داخلی راستوں پر زائرین کی رہنمائی اور فکری مراکز کے انعقاد میں ہر ممکنہ تعاون کررہاہے، 

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بابل-کربلا روڈ پہ مدینہ زائرین امام حسین بغداد-کربلا روڈ پہ مدینہ زائرین سید الاوصیاء جبکہ نجف ۔ کربلا روڈ پہ مدینۃ زائرین الامام حسن المجتبیٰ میں اور کربلا شہر کے مرکز میں ابو الاحرار امام حسین علیہ السلام کے حرم کی طرف سے یہ مراکز قائم کیے گئے ہیں

 انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ زائرین امام حسین ع کے (کربلاء بابل) پر واقع مراکز میں زائرین کے لیے فکری اور ثقافتی سرگرمیوں کو منظم انداز میں پیش کیا جا رہا ہے 

یہاں پر مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز کو استعمال میں لاتے ہوئے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں امام کے ساتھ عہد کرنا اخلاقی گناہ نہ کرنے کی اور والدین سے جھوٹ نہ بولنے کی وغیرہ 

 مزید برآں کہ یہ تمام تعلیمی، سماجی اور مذہبی پروگرام اور سرگرمیاں حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے پیدل کربلا آنے والے زائرین میں بیداری بڑھانے کے لیے منعقد کی جارہی ہیں۔"

منسلکات

العودة إلى الأعلى