پاکستانی زائرین اربعین کی میزبانی کے لئے ایرانی باڈر پر پاکستانی علماءپیش پیش

2024-08-20 09:05

جامعہ روحانیت کے زیر اہتمام پاکستان و ایران باڈر پر پاکستانی زائرین اربعین کی خدمت اور ان کی میزبانی کے لئے موکب کا اہتمام

حسب سابق امسال بھی جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی کوششوں سے مبلغین پاکستان،ایران اور ایران ،عراق بارڈر پر زائرین اربعین حسینی کی خدمت میں مصروف عمل ہیں

جامعہ روحانیت کے عہد دار جناب شیخ ممتاز نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قم میں مقیم علماء کرام باڈر پر اربعین حسینی کے لئے پاکستان سے آنے والے زائرین کرام کی خدمت کے لئے دن و رات سرگرم ہے

 انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی کوششوں سے مبلغین کی ایک بڑی تعداد پاکستان اور ایرانی بارڈرز ریمدان اور میر جاوہ اور ایرانی اور عراقی بارڈر چزابہ پر زائرین اربعین کی خدمت میں مصروف عمل ہےمبلغین، زائرین کی رہنمائی سمیت ان میں نذر و نیاز کی تقسیم اور زیارتِ اربعین کے احکام و آداب بیان کرنے میں مصروف عمل ہیں او وقت اہواز اور چزابہ بارڈر پر تقریباً 60، جبکہ میر جاوہ اور ریمدان سمیت زاہدان شہر میں بھی 60 سے زائد مبلغین و مبلغات زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور یہ سلسلہ 18 صفر الخیر تک جاری رہیں گے


منسلکات

العودة إلى الأعلى