کربلا: اربعین حسینی کی مناسبت سے تلہ زینبیہ کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا

2024-08-18 12:11

متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی نے تلہ زینبیہ کی پہلی منزل کو اربعین حسینی کے لئے آنے والے زائرین کے لئے کھول دیا گیا

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں انجینئرنگ اور ٹیکنیکل پروجیکٹس کے انچارج انجنیرحسین رضا مھدی شعبہ نے کہا کہ کربلاء مقدسہ میں زیر تعمیر صحن عقیلہ کے فیزون میں تلہ زینبیہ کی پہلی منزل کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ اربعین حسینی کے لئے دنیا بر سے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے  متولی شرعی کی حکم پر ایک حصہ کو کھول دیا ہے

مزید برآں کہ حرم امام حسین ؑ کی زیرنگرانی جاری توسعی پروگراموں میں سے سب سے اہم پروجیکٹ ہے کیونکہ اس مقام پر عبادت کے لئے ایک روحانی فضاء قائم ہے  اور صحن عقیلہ کے اندر کا ڈیزائن اسلامی و عصری طرز کا حسین امتزاج ہے یہاں جس مقام پر بھی نظر پڑتی ہے وہ مہارت کے اعلی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے

صحن عقیلہ تین منزل پر مشتمل ہوگا اور اس کے اوپر گنبد کو بنایا جائے گا جس کا مجموعی رقبہ (300) م2 سے (3300) م تک ہے


منسلکات

العودة إلى الأعلى