صحن ام البنین(س) کو زائرین کے لیے کھولنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں

2024-08-18 08:36

حرم حضرت عباس ؑ کی انتظامیہ نے صحن ام البنین کو تمام سہولیات کے ساتھ تیار کردیا ہے تاکہ اربعین امام حسین ؑ کے لئے کربلاء معلی آنے والے زائرین کرام آرام کر سکیں

روضہ مبارک میں زیارت اربعین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عملے نے چہلم امام حسین(ع) کے لیے آنے والے زائرینِ کرام کا صحن ام البنین(س) میں ٹھہرانےاور انھیں وہاں ہر ممکن خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں

انہوں نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شمالی طرف واقع صحن ام البنین(س) میں قالین بچھا دیئے گئے ہیں،  موسم کے مطابق کولینگ کے انتظامات مکمل کر لیا اور قرآن مجید اور زیارت و دعاؤں کی کتابوں کی الماریاں جگہ جگہ رکھ دی گئی ہیں، زائرین کے لیے آرام کرنے اور مراسم زیارت ادا کرنے کے لیے جگہوں کو ہر حوالے سے تیار کر لیا گيا ہے۔

ہنون نے بتایا ہے کہ اس صحن کا سرداب اور گراؤنڈ فلور سمیت کل رقبہ 20000 مربع میٹر ہے، اور پہلی اور دوسری منزل پر 4000 مربع میٹر کا رقبہ پر مشتمل محرابی ایوان ہیں اور ان کے درمیان میں 6,000 مربع میٹر کا صحن ہے


منسلکات

العودة إلى الأعلى