کردستان سے کربلا تک :حرم امام حسین علیہ السلام نے اربعین کی مناسبت سے بڑی مہم کا آغاز کیا ہے

2024-08-17 08:48

عتبہ حسینیہ کے زیر انتظام مرکز البناء برائے فکری وثقافتی اربعین حسینی پر زائرین کرام کے لئے مختلف خدمات فراہم کر رہا ہے اسی میں سے ایک کردستان سے کربلا آنے والے زائرین کی خدمت شامل ہے

مرکز کے ڈائریکٹر محترم جناب شیخ علی القرعاوی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی کی خصوصی رہنمائی کے تحت حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کردستان  سے آنے والے زائرین کے لیے تمام سہولیات جیسے آمد و رفت اورقیام وطعام  فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات بروکار لائے جا رہی ہیں

 انہوں نے مزید وضاحت میں بتایا کہ اس اقدام کا مقصد و ہدف کردستان کے علاقے کے لوگوں کی مقدس مقامات تک بآسانی رسائی اور ان کے سفر میں سہولت فراہم کرنا ہے، جبکہ یہ اہم ترین قدم  سماجی ہم آہنگی اور شہری امن کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ تمام عراقی کربلا میں جمع ہوتے ہیں اور اس طرح کربلا کا منظر اسلامی اتحاد کا نقطہ آغاز اور محبت اور ہم آہنگی کے بندھن کا نقطۂ آغاز ثابت ہو۔


 شیخ  القرعاوی نے اختتام پر کہا،کہ ہم نے علاقائی حکومت اور متعدد وزارتوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی رابطے قائم کیے ہیں تاکہ صوبے سے کربلا تک زائرین کی آسانی سے رفت و آمد کے دوران مشکلات پر قابو پایا جا سکے

منسلکات

العودة إلى الأعلى