چہلم کے زائرین کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل
حرم امام حسین علیہ السلام کے بیرونی صحن اور اس کے داخلی راستوں کی دیکھ بھال کے شعبہ نے اربعین حسینی کے لئے آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں
مذکورہ شعبہ کے سربراہ فاضل ابو دکہ نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہمارے شعبے نے زائرین کو بہترین سروس دینے اور سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ مزید برآں زائرین کے حرم میں آنے جانے کے روٹس کو معین کیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر رش کو کنٹرول کیا جاسکے۔
اس کے علاوہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ان راستوں پر سکیورٹی کے تمام انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کربلاء شہر کے کئی سرکاری سکولوں کو ہماری ٹیم نے اپنی تحویل میں لے کر زائرین کے لئے رہائش کے طور پر کھول دیے ہیں۔
خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ تمام بنیادی ضروریات کے ساتھ تیاری مکمل کر لی ہے۔
ان سکولوں میں گرمی سے بچنے کے لئے ایئرکنڈیشن ،پینے کے لئے ٹھنڈا پانی ،کارپیٹ اور بستروں کا انتظام موجود ہے۔ اس کے علاوہ ان سکولوں کے گروانڈ میں بڑے بڑے خیمے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ان زائرین کی خدمت کے لئے ہمارے پاس رضاکار مرد اور خواتین موجود ہیں جو انکی دیکھ بھال کرینگے۔
مزید برآں زائرین کی سہولت کےلیے محمد امین روڈ اور حسن زینبی روڈ کو کھول دیا گیا ہے تاکہ زائرین آسانی سے ولایہ میں آ جا سکیں۔
ہم نے اپنے تمام رضاکاروں کو زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ہمارے پاس اس وقت عراق کے تمام صوبوں سے 3350 چاق و چوبند رضاکار موجود ہیں