حرم امام حسین علیہ السلام کے دیوانیہ میں ثقافتی موکب لوگوں کی توجہ کا مرکز
دیوانیہ میں حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ فکری اور ثقافتی کے زیر اہتمام دیوانیہ ایک موکب کا انعقاد کیا ہے جو زائرین کو وسیع پیمانے پر ثقافتی ،فکری ،دینی اور طبی خدمات فراہم کر رہا ہے
شعبے کے انچارج شیخ رمضان السعیدی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں بتایا کہ، گزشتہ تیرہ سالوں سے لگاتار فکری و ثقافتی خدمات انجام دینے کیلئے موکب لگا رہا ہے، اور زائرین کی جسمانی خدمات کے ساتھ ساتھ روحانی خدمات کا بجی انتظام کیا گیا ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ موکب علمی، ثقافتی، اور مذہبی خدمات فراہم کرتا ہے، جیسے شرعی مسائل کا جواب دینا، تصحیح قرائت،حفظ آیات بچوں کے لیے اسلامی گیمز اور فکری اور دینی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ایک موکب میں اجتماعی مسائل اور ازدواجی مسائل کے بارے میں آگاہی اور اس کے حل کو بیان کیا جاتا ہے
مزید برآں کہ اس موکب میں مفت انٹرنیٹ ،واشنگ مشین، اور گمشدہ اشیاء کے بارے میں اعلانات کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا ریش برقرار رہتا ہے اس لئے علاوہ تین ٹائم نماز جماعت کا قیام ،آرام کی جگیں اور میڈیکل سہولیات کے علاوہ دیگر خدمات بھی انجام دی جاتی ہیں