زائرین امام حسین ع پر عراقیوں کی مثالی مہمان نوازی

2024-08-13 10:01

اربعین کے ایام میں امام حسین ع کے عشق میں عراقی عوام زائرین کی خدمت میں سب کچھ پیش کرتے ہیں اور ان میں ناصریہ کے مضافاتی گاؤں میں رہنے والی عمر رسیدہ عاشق امام حسین علیہ السّلام رقیہ محمد قاسم بھی شامل ہیں

زندگی کی سختیوں اور مشکل معاشی حالات کے باوجود ہر سال اربعین امام حسین(ع) کا شدت سے انتظار کرتی ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں گزشتہ تین سال سے موکب عقیلہ میں کام کرتی ہے جس کی بنیاد میری ماں نے خالہ کے ساتھ مل کر رکھی تھی

انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کی شدت اور سخت حالات کے باوجود زائرین کی خدمت کر کے حضرت زینب س کی مشن اور راستے پر چلنے کی کوشش کرتی ہوں

ناصریہ کے جنوب ابو الفھود میں واقع پر سکون گاؤں میں رہتی ہیں کہتی ہے کہ سال بھر میں اپنی روزمرہ کی ضروریات کو کم کر کے بچت کر کے پیسے جمع کرتی ہیں تاکہ وہ زائرینِ اربعین کی خدمت میں حصہ لے سکیں، اور یہی وہ دن ہیں جن میں اپنی حقیقی زندگی جیتی ہیں اور انہی ایام میں انھیں خوشی اور روحانی سکون ملتا ہے

رقیہ محمد قاسم  موکب عقیلہ میں لسی، پانی، جوس اور شربت وغیرہ جیسی سادہ چیزیں زائرین میں تقسیم کرتی ہیں، اور ان کے لیے دعائیں کرتی ہیں اور زائرین سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ امام حسین(ع) کے راستے میں اٹھائے ہوئے چند قدم انھیں بھی ہدیہ کر دیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى