عراقی حکومت نے اربعین کے موقع پر زائرین کے لئے پانچ سرحدی بارڈر کھول دیئے

2024-08-13 07:18

شعبہ سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام پر آنے والے زائرین کیلئے پانچ مقامات سے عراقی بارڈرز کھول دیئے گئے ہیں تاکہ زائرین کے لئے آسانی ہو

وزارت ثقافت کے تحت کام کرنے والے شعبہ سیاحت کے انچارج مھدی غضبان الساعدی نے کہا ہے کہ ہم نے زائرین کو سہولیت دینے کے لئے ایک ہائی اتھارٹی کمیٹی بنای ہےجس میں وزارت داخلہ کے انچارج ، امین بغداد، بغداد کی بلدیہ اور دوسرے صوبوں کی بلدیات اور شعبہ سیاحت  کے افراد شامل ہیں تاکہ اربعین کے زواروں کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے جاسکیں

انہوں نے کہا کہ جو ہانچ بارڈر کھولے گئے ہیں اس میں سے زرباطیہ اور شلمچہ ایرانی زواروں کے لئے مخصوص کیئے گئے ہیں جنکی متوقع تعداد تقریبا ایک کروڑ تیس ہزار  ہے اور یہاں فقط ایرانی زواروں کی گذرگاہیں ہونگیں ۔

جبکہ  الشیب بارڈر سے پاکستانی اور افغانی اور دوسرے ممالک کے زائرین کی انٹری ہوگی

جبکہ سفوان بارڈر خلیجی ممالک کے زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے اور پانچواں المنذریہ بارڈر جو ترکی اور آذربائجان کے زائرین کے لئے مخصوص کیئے گئے ہیں۔

الساعدی نے یہ بھی بتایا کہ ہر بارڈر پر ایمیگریشن کے کیے چالیس کیبن لگائے گئے ہیں اور تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی گی ہے اور گرمی سے بچنے کے لئے کولنگ کا انتظام کیا ہے اور وہاں پینے کے پانی کا بہترین انداز میں انتظام کیا گیا ہے

اس کے علاوہ اس میں اقامے کے مدیر یعنی انچارج کا بھی خصوصی تعاون حاصل ہے تاکہ اربعین پہ آنے والے زائرین کو خصوصی الیکٹرونک (ئی) ویزا جاری کیئے جائیں


العودة إلى الأعلى