عشق حسینی سے سرشارمیدانی اور پہاڑی علاقوں سے ہوتا ہوا کربلا کی جانب پیدل رواں دواں

2024-08-12 10:30

مشہد حرم امام علی رضا ع سے پیدل چل کر آربعین پہ کربلا آنے والا قافلہ عشق حسینی سے سرشارمیدانی اور پہاڑی علاقوں سے ہوتا ہوا امام حسین ؑ کی زیارت کے لئے 55 دن سے پیدل چل رہا ہے

کاروان پیادہ موکب انصار حسین مشھد سے کربلاء ایک ہی لباس سفید کپڑوں میں ملبوس امام رضا ع کا پرچم ہوا میں لہراتے ہوئے 1700 کلو میٹر پیدل چل کر کربلاء جانے والا قافلہ بصرہ پہنچ گیا

10 سال سے 80 سال تک کے 130 افراد پر مشتمل سفید کپڑوں میں ملبوس یہ زائرین کربلا کی جانب گامزن ہیں قافلہ کے شروع میں ایک بینر بھی ہے جس کے اوپر فارسی زبان میں لکھا ہوا ہے " کاروان پیادہ.. مشھد تا کربلاء "۔ زائرین کا یہ قافلہ تقریبا ڈھائی ماہ پہلے اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے پیدل روانہ ہوا تھا

طویل سفر نے ان زائرین کے جسموں کو تو شاید تھکا دیا ہے لیکن ان کا حوصلہ اور عزم تھکاوٹ سے نا آشنا ہےاور ان میں سے ہر ایک انسانیت کے قبلہ امام حسین علیہ السلام تک پہنچنے کے لیے پر عزم ہے 


مولاہم سب کو اپنی زیارت نصیب فرمائیں آمین

منسلکات

العودة إلى الأعلى