کربلا: اربعین پہ آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے وسیع پیمانے پہ انتظامات

2024-08-12 09:24

حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے دنیا بر سے اور عراق کے مختلف ڈویژنز ، اضلاع اور صوبوں سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلاء آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ کنسٹریکشن کے انچارج انجنیئر عبد الحسن محمد نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین جناب شیخ عبد المہدی کربلائی کی حکم پراربعین کی زیارت کے دوران زائرین کو پیش آنے والی تمام تر ضروریات کا انتظام کیا جا رہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی سہولیات اور ممکنہ طور پر ریش کو کم کرنے کے لئے حرم امام حسین ؑ کے باب قبلہ اور بین الحرمین میں دوعارضی پل بنایا ہے تاکہ ماتمی دستوں کے گزرتے وقت  زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ ہواور اس کے علاوہ سید الشہداء سٹریٹ کے بالکل نزدیک 7 ہزار میٹر مربع صحن رسول اعظم میں زائرین کی رہائش کا بندوبست کیا گیا یے۔

وہ تمام روڈ جو حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف جاتے ہیں انکو دھوپ سے بچانے کے لئے ان کے اوپرگرین شیٹ لگا دی گی تاکہ زائرین پہ سایہ رہے

اس علاوہ حرم کے اطراف میں موجود روڈوں پہ یعنی شارع شہداء، شارع قبلہ، شارع بین الحرمین ،شارع سدرۃ پر پانی کے فوارے کے لگائے گئے ہیں تاکہ گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکے

اور اس کے ساتھ حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کربلا میں مختلف حکومتی اداروں کے انچارجز کو زائرین اور موکبوں کی خدمات سر انجام دینے کیلئے خصوصی ہدایات کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کربلاء میں صفائی ستھرائی  کی نظام کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گے ہیں کے تاکہ مواکب اور زائرین کی بغیر کسی تفریق کے خدمات انجام دی جاسکیں

العودة إلى الأعلى