مدینہ امام حسین للزائرین، اربعین حسینی کے لئے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے تیار
بابل سے کربلا آنے والے میں روڈ میں واقع مدینہ الزائرین اپنی تمام صلاحیت کے ساتھ زائرین کی خدمت کے لئے کوشاں ہے اور اپنے تمام کارکنان کے ساتھ 24 گھنٹے سروس دینے کا اعلان
مدینہ امام حسین علیہ السلام کے اسٹنٹ ڈائریکٹر وائل حمزہ نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے چہلم امام حسین کے لئے آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور موکب کی طرف سے کئی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے زائرین کے لئے 26 بڑے ائر کنڈیکشن ہالز ، 500 سے زائد حمامات اورتمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ زائرین کے لئے کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو
گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 4000 مربع میٹر کے رقبہ میں گرین شیٹ کی انسٹالیشن کی جا رہی ہے تاکہ گرمی کی شدت کو فوری طور پر کم کرنے میں مدد ہو اور سورج کی تپش سے بچ سکیں
مزید برآں کہ تمام زائرین کرام کے لئے ٹھنٹے پانی کی سبیل 24 گھنٹے میسر ہونگے
گرمی کی شدت میں اضافے سے اصحاب مواکب ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات میں برف کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اس لئے ہم روزانہ 70 ٹن برف مفت میں تقسیم کیا جائے گا
سب سے اہم بات یہاں پر فقہی سوالات اور ان کے جوابات کے لیے مراکز کھولنا اور اخلاق و عقائد کے متعلقہ سوالات کے جواب دینا اور مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ پارٹیشنز میں باجماعت نماز کا انعقاد کرنا ،شامل ہے۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ استفتاءات کے مراکز میں غیرعراقی علماء ،غیر ملکی زائرین کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے موجود ہیں