دار القرآن کریم کی جانب سے منعقد حفظ قرآن کورس میں مختلف ممالک کے طلاب کی شرکت
2024-08-11 08:29
حرم امام حسین علیہ السلام کے دار القرآن سنٹر کے ذیلی ادارے اقراء سنٹر نے نجف اشرف میں امام حسن مجتبی قرائت وحفظ قران کورس کا اہتمام کیا جس میں مختلف ممالک کے طالب کرام نے شرکت کی
مرکز کے مدیرجناب علی خفاجی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ مرکزدنیا کے مختلف ممالک سے نجف اشرف علم دین حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلاب کرام کو قرآن مجید کی تعلیمات اور حفظ کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے
امام حسن مجتبی قرائت وحفظ قران کورس میں عراق ، انڈونیشیا ، فرانس ، مالی ، کینیا ، برونڈی لائبیریا ، سیرالیون اور دیگر ممالک سے طلاب نے شرکت کی ہے
انہوں نے وضاحت میں بتایا کہ یہ ادارہ صرف حفظ قرآن کیلئے نہیں ہے بلکہ تلاوت کلام پاک ، احکام ، حفظ اور تفسیر کے دورس کا بھی اہتمام کرتا ہے تاکہ طلاب علوم دینی زیادہ سے زیادہ قرآن سے متمسک رہے اور قرآنی تعلیمات سے استفادہ حاصل کر سکے