عراقی پارلیمنٹ میں اہم اجلاس زیارت اربعین کے حوالے سے اہم فیصلے
عراقی پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں اسمبلی ارکان نے متفقہ طور پر زیارت اربعین کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے۔
ان فیصلوں کے مستقبل میں بہت دور رس نتائج ہونگے۔
کل عراقی پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر زیارت اربعین کے لئے بجٹ میں رقم مختص کردی گئی ہے۔
بجٹ میں مختص رقم کو بارڈر ،سٹرکوں اور انفراسٹکچر پر خرچ کیا جائے گا تاکہ ان ایام میں آنے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں۔
دوسری جانب وزارت داخلہ نے زیارت اربعین کے دوران قیام امن کو بہتر بنانے کے لئے پچھلے سال کے تجربات کی روشنی میں جامع حکمت عملی تیار کی ہے،
جس میں سکیورٹی فورسز انٹلیجنس ادارے اور دیگر ادارے مل کر کام کریں گے۔
جبکہ وزارت صحت اس سال میڈیکل سہولیات کے حوالے سے تین کیٹگریز تیار کی ہیں
جس میں پہلے احتیاطی تدابیر اور آگاہی مہم
دوسرے مرحلے میں فوری امداد اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل
جبکہ تیسری کیٹگری میں موبائل ہسپتال کا قیام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پروجیکٹ پر بصرہ سے عمل کرنا شروع کیا ہے جو آہستہ آہستہ زائرین کی آمد کے حساب سے کربلا تک پیدل جانے والے تمام راستوں تک پھیلایا جائے گا۔ اس منصوبہ میں حکومت کے علاوہ عتبات عالیہ کے رضاکار بھی ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکنہ سہولیات دی جارہی ہے۔
وزارت صحت کے زیر نگرانی تقریباً دو ہزار ایمبولینسیں اور دس ہزار ہیلتھ ملازمین اس منصوبے میں حصہ لیں گے۔
تمام سرحدی گزرگاہوں پر میڈیکل ٹیمیں اور مراکز صحت 24 گھنٹے سروس دینگے۔