اربعین حسینی پہ زائروں کی خدمت کے لئے سفیر ہسپتال میں 12000 رضاکار ڈیوٹی دینگے
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والا ہسپتال سفیر امام حسین نے اربعین حسینی پہ زائرین کرام کودینے والے میڈیکل خدمات کا اعلان کردیا
ہسپتال میں انتظامی امور کے اسسٹنٹ انچارج عباس عبدالعلی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اربعین حسینی پر ممکنہ طور پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع پلان تیار کی ہے جس کے تحت ایمرجنسی میڈیکل کیمپ ایمرجنسی موبائیل ہسپتال بین االحرمین اور صحن حسینی میں ماہر ڈاکڑ کی نگرانی میں تمام بنیادی میڈیکل سہولیات سے لیس موجود ہوگا
اس طبی پلان میں فرسٹ ایڈ دینے کے لئے ادویات اور ضروری سامان سے لیس 70 بیٹ پر مشتمل عارضی ہسپتال بھی صحن عقیلہ میں موجود ہوگا جس میں لیبارٹری ٹیسٹ ،الٹراساؤنڈ،آئی سپیشلسٹ اور دانتوں کے ڈاکٹر موجود ہونگے تاہم پیچیدہ کیسز سے نمٹ کے لئے سفیر ہسپتال 24 گنٹھے اپنی خدمات انجام دے رہے ہونگے
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کربلا میں مختلف اداروں کے ساتھ مل کر حرم امام حسین کی انتظامیہ نے اندرون و بیرون ملک سے 12000 رضاکاروں کو کربلا معلی میں میڈیکل خدمات انجام دینے کے لئے تعینات کیا ہے تاکہ زائرین بغیر کسی پریشانی کے زیارتی مقامات پر جاسکیں اور بروقت میڈیکل سہولیات میسر ہو