حرم امام حسین علیہ السلام نے مریضوں کے علاج پر دس دن میں 5 ملیار عراقی دینار خرچ کئے

2024-08-07 10:36

حرم امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چلنے والی ہسپتالوں میں محرم الحرام و صفر الخیر کے دوران جاری برکات امام حسین فری میڈیکل کیمپ فیر ٹو سے سینکڑوں لوگ مستفید ہو رہا ہے

حرم امام حسین علیہ السلام کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے اہلکار ڈاکٹر حیدر العابدی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 20 روزہ فری میڈیکل کپمپ میں ابتک زائرین اور عراق کے تمام صوبوں سے 72680 مریضوں نے او پی ڈی میں مرجعہ کیا جبکہ 1713 آپریشن کی گئی

اس کے علاوہ خون، پیشاب اور شوگر کے ہزاروں ٹیسٹ کئے گے یہ تمام سہولیات زائرین کو مفت فراہم کی گئیں تھیں

 انہوں نے مزید کہا کہ اس فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے تمام اخراجات حرم امام حسین ؑ نے برداشت کئے جس میں ملازمین کو دی جانے والی اجرت کے علاوہ اب تک مریضوں کے علاج پر 5ملیار عراقی دینار خرچ آیا ہے اور یہ سلسلہ 10 صفر تک جاری رہے گا


العودة إلى الأعلى