عراق میں صفرالخیر کا چاند نظرآیا ہے،دفتر سید سیستانی دام ظلہ الوارف

2024-08-05 17:10

لہٰذا کل بروز منگل 6 اگست2024ء کو صفر الخیر 1446 ہجری کی پہلی تاریخ ہو گی،

جبکہ اربعین امام حسین علیہ السلام 25 اگست بروزہ اتوار کو ہوگا

کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق نجف اشرف مرجع دینی اعلی کے مرکزی دفتر سے ابھی اعلان کیا گیا ہے ماہ صفرکا چاند نظر آیا ہے لہذا چہلم امام حسین علیہ السلام 25 اگست برزوہ اتوار کو ہوگا

جبکہ پاکستان کے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں صفر کا چاند نظرنہیں آیا ہے

واضح رہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے دنیا بر سے لوگ کربلا پیدل جانے کے لئے آتے ہیں اور یہ واک دنیاکا سب سے بڑا پر امن واک ہوتا جہاں پر تمام سہولیات مفت میں دی جاتی ہے

جبکہ عراق کے جنوب میں واقع صوبہ بصرہ سے امام حسین ؑ کی زیارت کے لئے زائرین نے پیدل سفر شروع کر دیا ہے

اللہ تعالی سے دعا ہے تمام مومنین کو امام حسین علیہ السلام کی زیارت نصیب ہو



العودة إلى الأعلى