المجتبیٰ ہسپتال کے فری میڈیکل کیمپ میں مراجعین کی تعداد میں اضافہ
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر نگرانی چلنے والے المجتبیٰ ہسپتال (جو کہ خون کی بیماریوں کے علاج اور بون میرو ٹرانسپلانٹیشن میں مہارت رکھتا ہے) میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران عراق کے مختلف صوبوں اور مریض زائرین کی کثیر تعداد نے رجوع کیا ہےاور مفت طبی سہولیات سے مستفید ہوئے ہیں۔
المجتبیٰ سنٹر فار ہیماٹولوجی اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مؤد جنابی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ المجتبیٰ سنٹر کی ٹیم نے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تین کیٹگریز تشکیل دی ہیں۔
پہلی گیٹگری میں مریضوں کا ابتدائی چیک اپ کیا جاتا ہےپھر انکو ماہر ڈاکٹر کی جانب ریفر کر کے علاج معالجے کے لیے بھیجا جاتا ہے اور پھر اسپیشل کیس کو اگے دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے برکات الامام الحسین فیز ٹو کے زیر اہتمام محرم الحرام اورصفر المظفر 1446 ہجری میں عتبہ حسینیہ سے منسلک تمام ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت فری میسر ہو گی جو کہ27 جولائی سے 15 اگست تک جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس عراقی ڈاکٹروں کے علاوہ مصر اور پاکستان سے انتہائی تجربہ کار اور قابل ڈاکٹروں کی ٹیم موجود ہے جس کی نگرانی ایک برطانوی ڈاکٹر کر رہا ہے۔