اربعین حسینی کے لئے انتظامات کا جائزہ؛گورنر نجف نے بہترین سہولیات کے لئے انتظامیہ کو تیار رہنے کا حکم
2024-08-04 09:10
گورنر نجف اشرف یوسف کناوی کی صدارت میں اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اربعین 2024 کے لئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا میٹنگ میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی گی کہ وہ نجف اشرف زائرین کرام کی قیام و طعام کے لئے مناسب اقدامات کریں
گورنر ہاوس میں میڈیا سیل کے انچارچ کے مطابق میٹنگ میں ضلعی اِنتظامیہ ،سکیورٹی ادارے اور سینئر اَفسروں نے شرکت کی اور حکومت نے بہترین خدمات انجام دینے کے لئے تمام اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اِمام بارگاہوں تک سڑک رابطے کو بہتر بنانے ، بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور پینے کے پانی کی سہولیات بالخصوص مواکب اور اس کے اَطراف میں صفائی ستھرائی کے مناسب اَقدامات،اصحاب مواکب کو راشن کی پیشگی تقسیم اور ضرورت کے مطابق دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اَقدامات کرنے کی ہدایت اور گورنر نے کہا کہ زائرین کو بہترین سہولیات دینے کے لئے تمام انتظامات پہلے سے مکمل کئے جائیں
گورنرنے اہم مذہبی مقامات اور اِجتماعات میں سیکورٹی، ٹریفک کی روانی کے اِنتظامات اور طبی سہولیات کے حوالے سے وسیع تر اِنتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی