کربلاء میں بین الاقوامی کتاب میلے میں عتبات عالیہ سمیت ملکی و ٖغیر اشاعتی اداروں کی شرکت
حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی امام سجاد علیہ السلام کانفرنس کے ضمن میں دسواں بین الاقوامی کتاب میلے 450 موضوعات کے ساتھ جو صحن عقیلہ میں جاری ہے اس میں لوگوں کی دلچسپی قابل دید ہے
روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام شعبہ سٹال کے مسئول علی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس کی فعالیتوں میں سے ایک فعالیت بک سٹال لگانا بھی ہے جس میں کئی مشہور بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز کے علاوہ ملکی اشاعتی ادارے شرکت کر رہے ہیں
یہ نمائش، 31 جولائی 2024سے 9 اگست 2024 تک جاری رہے گی
انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں 500 پپلیشلر 350 اسلامی علوم کے علاوہ بقیہ علوم کے متعلقہ کتب بھی پیش کی گئی ہیں۔ اس لئے مذہبی علوم کے علاوہ جدید عصری علوم سے متعلقہ کتابیں، کتابی میلے کا حصہ ہیں۔
مزید برآں اس نمائش میں جدید موضوعات پر تحریر کیے گئے تھیسیز کو بھی شامل کیا گیا ہے
ان سٹالوں میں امام سجاد علیہ السلام کی حیات مبارکہ پر کتابوں کے علاوہ، اور مختلف اسلامی اور انسانی علوم کے 450 سے زائد موضوعات پر مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی کتب موجود ہیں