جاپان میں مرکز امام حسین علیہ السلام کا قیام

2024-07-31 12:25

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر نگرانی چلنے والے ادارے انٹرنیشنل مرکز اصحاب کساء نے جاپان میں امام حسین علیہ السلام سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے۔

یوں تو مرکز اصحاب کساء جاپان میں متعدد دینی و ثقافتی سرگرمیوں کا اغاز کیے ہوئے ہے تاہم حالیہ دنوں میں امام حسین علیہ السلام کے نام پر بھی ایک سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

مرکز کے مسئول شیخ احمد طرفی نے کہا کہ ہم گزشتہ تین سالوں سے جاپان میں کام کر رہے ہیں اور مختلف مذہبی و ثقافتی پروگرام بالخصوص جوانوں کے لئے منعقد کر رہے ہیں

تاہم اس سال پہلی بار اس علاقہ میں پرچم امام حسین علیہ السلام کو بلند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایام محرم میں مختلف مقامات اور گھروں میں مجلس حسینی برپا کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سرگرمیوں کے نتیجے میں ایک خاندان مشرف بہ اسلام ہوا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے اور انشااللہ ہم یہاں پر موجود عراقیوں کی مدد سے امام حسین علیہ السلام سنٹر کا قیام عمل میں لائے ہیں تاکہ علوم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وآل محمد علیہم السلام اور نور اسلام ان علاقوں تک پہنچ سکے ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى