بغداد: حرم امام حسین ع کے اعلیٰ سطحی وفد کی القادریہ میں جشنِ میلادِ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت
2026-08-26 12:39
شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر منعقدہ جشنِ میلادِ النبی ص میں حرم امام حسین ع کے اعلیٰ سطحی وفد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اس روحانی و بابرکت تقریب میں صدرِ مملکت عراق، مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات، سرکاری عہدیداران اور دیگر معززین بھی شریک ہوئے
حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے حاج فاضل عوز نے حاضرین کو محترم شیخ عبدالمہدی کربلائی کی جانب سے سلام، مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کیں
انہوں نے اپنے خطاب میں عراقی عوام کے مختلف طبقات کے درمیان باہمی روابط، بھائی چارے اور اخوت کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا
تقریب کے دوران ایک پُروقار روحانی و ایمانی ماحول دیکھنے میں آیا، جس نے عراقی عوام کے دلوں میں مقدس نبوی مناسبتوں کی اہمیت اور محبت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر محبت، اخوت، باہمی احترام اور ایک ہی وطن کے باشندوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے جذبے کی بھی بھرپور عکاسی ہوئی


