حرمِ امام حسین علیہ السلام کے قالین کس طرح صاف کیے جاتے ہیں؟
حرمِ امام حسینؑ کی انتظامیہ کے مطابق قالینوں کو جدید آلات اور ماحول دوست مواد کے ذریعے دھویا جاتا ہے، جس کے بعد انہیں جراثیم سے پاک بھی کیا جاتا ہے
سنہ 2025 کے دوران حرمِ امام حسینؑ میں نصف ملین سے زائد قالین اور نماز کی صفیں دھوئی گئیں
حرمِ امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ غسلِ قالین، جو شعبۂ نگہداشتِ حرم کے زیرِ انتظام کام کرتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے نے گزشتہ سال 2025 کے دوران مختلف اقسام کے پانچ لاکھ سے زیادہ قالین اور مفروشات دھوئے
شعبے کے مسئول جاسم محمد حسن نے بتایا کہ سنہ 2025 کے دوران 504,227 مختلف اشیاء کو دھویا گیا، جو حرمِ حسینی اور اس کے مختلف شعبوں، اداروں اور بعض بیرونی مقامات میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان میں مختلف سائز کے 142,094 قالین بھی شامل تھے، جن میں سے 37,661 قالین (2×3) میٹر کے سائز کے تھے۔ اس کے علاوہ 23,878 کارپٹ مختلف سائز کے دھوئے گئے، جبکہ 10,615 بڑی چادریں (مدّات) مختلف پیمانوں کے ساتھ اور 13,652 مدّات (1×6) میٹر کے سائز کی بھی شامل تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کارخانے کے عملے نے 246,989 کمبل، 1,593 ڈیکوریٹو پیس اور 8,635 صوفہ سیٹ بھی دھوئے
اسی طرح دیگر اشیاء میں 2,449 چادریں، 2,609 بستر، 1,582 تکیے اور 2,425 تکیہ کور شامل ہیں، جنہیں دھو کر اور خشک کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا گیا۔
مزید برآں یہ تمام خدمات ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں جو حرمِ امام حسینؑ کے عملے کی جانب سے حرمِ مطہر اور اس سے وابستہ اداروں میں استعمال ہونے والی مفروشات کی صفائی اور دیکھ بھال کے لیے انجام دی جا رہی ہیں



