آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی جانب سے صادر کردہ تعزیتی بیان

2026-03-01 08:53

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

(اِنَّا لِلّٰہ وَاِنَّا اِلَیہ رَاجِعُونَ)

ہم نہایت رنج و غم کے ساتھ ایرانی شریف عوام اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں

اس عظیم شخصیت کا بلند مقام اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کی طویل عرصے تک قیادت میں ان کا منفرد کردار سب پر عیاں اور واضح ہے۔

بلاشبہ دشمنوں نے ان کے قتل اور ملک پر وسیع پیمانے پر فوجی جارحیت مسلط کر کے ایرانِ عزیز اور مومنین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ایسے نازک اور حساس حالات میں اس سرزمین کی عظیم قوم سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قومی وحدت اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے اور حملہ آوروں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے

ہم خدائے بزرگ و برتر سے مرحوم سعید کے لیے درجات کی بلندی اور رضائے الٰہی کی دعا کرتے ہیں، اور تمام سوگواروں کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی درخواست کرتے ہیں۔

ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔

۱۱ رمضان المبارک ۱۴۴۷ھ ق

علی الحسینی السیستانی

العودة إلى الأعلى