صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی حرمِ مطہر امام علیؑ میں حاضری
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر جناب آصف علی زرداری اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نجفِ اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں صوبۂ نجف کے گورنر انجینئر یوسف مکی کناوی اور صوبائی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسین العیساوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
اپنے دورۂ نجفِ اشرف کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور ان کے ہمراہ وفد کو روضۂ مبارک مولیٰ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ اس موقع پر معزز مہمان وفد کا استقبال عتبۂ علویۂ مقدسہ کے نائب سیکرٹری جنرل خادم احسان الطائی اور شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ صاحب البصیصی نے کیا
خادم احسان الطائی نے صدرِ پاکستان اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے عتبۂ علویۂ مقدسہ کی جانب سے زائرین کے لیے انجام دیے جانے والے مختلف منصوبوں اور فراہم کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور بالخصوص پاکستان سے آنے والے زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کو سراہا
یہ دورہ جمہوریۂ عراق اور اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے درمیان مذہبی، سفارتی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کا مظہر ہے
یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین گہرے تاریخی روابط اور باہمی تعاون کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے، جبکہ نجفِ اشرف کی مذہبی و تہذیبی اہمیت اور بین الاقوامی سطح پر اس کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے
شیڈول کے مطابق صدرِ پاکستان اور ان کے ہمراہ وفد نجفِ اشرف میں قیام کے بعد کربلا مقدسہ کا بھی سفر کریں گے



