کربلا عقیدت کے نور سے جگمگا اٹھی، 50 لاکھ زائرین کی حاضری

2025-02-14 11:19

کربلا: امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے یومِ ولادت کی مناسبت سے نیمۂ شعبان پر دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے کربلا پہنچے

کربلا ٹوڈے کی جاری کردہ سرکاری رپورٹ کے مطابق، اس مقدس موقع پر عراق اور بیرونِ ممالک سے 50 لاکھ سے زائد زائرین نے شرکت کی، جس سے یہ اجتماع سال کی بڑی مذہبی تقریبات میں شامل ہو گیا۔زائرین کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کیے گئے۔ ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تاکہ زیارت کے دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے، جبکہ فری میڈیکل کیمپس اور لاجسٹک خدمات بھی فراہم کی گئیں

حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ نے زائرین کے لیے چوبیس گھنٹے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ (مواکب) لگائے گئے، جہاں زائرین کے لیے کھانے، رہائش اور آرام کی سہولتیں مہیا کی گئیں۔ اس کے علاوہ، طبی امداد کے لیے خصوصی مراکز بھی قائم کیے گئے، جبکہ حکومتی اداروں نے زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا

یہ امر نہایت اہم ہے کہ نیمۂ شعبان کی زیارت کربلا میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی زیارتوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں زائرین اس موقع پر کربلا آتے ہیں، کیونکہ اس کی روحانی اہمیت اور برکتیں عقیدت مندوں کے دلوں میں گہری جڑیں رکھتی ہیں۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى