حزب اللہ: ہم عراقی غیور عوام اور بابصیرت دینی مرجعیت شکریہ ادا کرتے ہیں

2024-12-02 10:28

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے مصیبت کی اس گھڑی میں لبنانی عوام کا ساتھ دینے پر عراقی سخی قوم اور مرجعیت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی دلیر و سخی قوم، بابصیرت مرجعیت، عتبات عالیات اور حشد شعبی کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور میں اس موقع پر شہید ابو مہدی المہندس کو یاد کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔

شیخ قاسم نے مزید کہا کہ حزب اللہ ایک بڑی فتح کے قریب ہے، جو جولائی 2006 کے صیہونی دشمن کے خلاف کامیابی سے بھی بڑی ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا مزاحمت کرنے والوں کے حوصلے، قربانیوں اور شہادت کے جذبے نے دنیا کو حیران کر دیا ہے اور ساتھ ساتھ صیہونی ریاست کو خوفزدہ کر دیا ہے اور دشمنان میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ اس جنگ میں دشمن کو بہت بڑے نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

ان کے بہت سے افراد ہلاک ہوئے، اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ ہم نے صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت کی تحریک کو ختم کرنے اور حزب اللہ کو کمزور کرنے کی سوچ کو ناکام بنا دیا ہے۔

مزید برآں ہم لبنانی فوج کو ایک قومی فوج کے طور پر دیکھتے ہیں، اس کی قیادت جو ہمارے وطن میں موجود ہیں ان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تعاون کرتے ہیں۔ یہ معاہدہ لبنانی خودمختاری کے تحت ہوا، اور ہم بھی اس پر راضی ہو کر اس حق کے ساتھ قبول کیا کہ ہم اپنے دفاع کا حق باقی رکھتے ہیں۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى